پاکستان ہائی کمیشن کی کوششیں رنگ لے آئیں

پاکستان ہائی کمیشن کی کوششیں رنگ لے آئیں


لاہور (24 نیوز): پاکستان ہائی کمیشن کی کوششیں رنگ لے آئیں، بھارت نے 2005 میں کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے جانیوالے پاکستانی کو 12 سال بعد رہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے لاہور کے واہگہ اٹاری بارڈر پر ایک پاکستانی شہری خالد محمود کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا، خالد پرویز سرزمینِ پاک پر قدم رکھتے ہی سجدہ ریز ہوگیا، خالد پرویز نے پاک سرزمین کو چوما اور سجدہ شکر بجا لایا، خالد محمود کا تعلق نارووال کے علاقے سے ہے، پاکستان رینجرز پنجاب اور کسٹم حکام نے ضروری کارروائی مکمل کر کے خالد پرویز کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ خالد محمود 14 مارچ 2005 میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت گیا تھا جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا، بھارتی حکام کے مطابق خالد محمود کو 2006 میں گورداسپور سے گرفتار کر کے بھارت میں غیر قانونی قیام کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا۔