شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، جدید پیتھالوجی لیبز بنانے کا فیصلہ


لاہور(24 نیوز): وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، شعبہ صحت میں اصلاحات کے پروگرام پر عمل درآمد اور ہیلتھ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ کہتےہیں اربوں روپے عام آدمی کو معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر صرف کیے جا رہے ہیں۔

لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ لاہور اور ملتان میں جدید سنٹرل پیتھالوجی لیبز بنائی جائیں گی، ہسپتالوں میں چھوٹی لیبز بھی بنیں گی جو سنٹرل لیبز سے سیٹلائٹ کے ذریعے منسلک ہوں گی۔

 انہوں ںے کہا کہ پیتھالوجی لیبز کے قیام کے حوالے سے روڈ شو کا بھی انعقاد کیا جائے جبکہ ہیلتھ سیکٹر کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبے میں آئندہ نئے ہسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ماڈل کے تحت بنیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے قیام کے منصوبے پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے، ٹیچنگ ہسپتالوں میں موجود ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کو اپ گریڈ کیا جائے۔ جدید وینٹی لیٹر سسٹم ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی مانیرٹنگ کے حوالے سے کارگر ثابت ہو گا، ادویات کی خریداری، ترسیل اور تقسیم کا بھی ڈیجیٹل نظام بنایا گیا ہے۔

اجلاس میں ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کیلئے نجی ہسپتالوں کی خدمات کے پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اس ماڈل میں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن لازم ہوگی۔ بڑے ہسپتالوں میں کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ دینے کا پروگرام بھی بنایا لیا گیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت، مشیر ڈاکٹرعمر سیف، سیکرٹری صحت اور اعلیٰ حکام کی نے شرکت کی۔