پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار


(24 نیوز): محمد حفیظ آل راؤنڈر رہیں گے یا پھر بطور بلے باز کرکٹ کھیلیں گے، فیصلہ ہوگیا، آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران فیلڈ امپائرز نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو رپورٹ کیا تھا، آئی سی سی نے یکم نومبر کو لیگسمبرگ میں محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لیا تھا، جس کا آج نیتجہ آگیا، آئی سی سی نے محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں بائولنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق اب محمد حفیظ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بلے باز کی حیثیت سے دستیاب ہوں گے اور جب انہیں لگے گا کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن بہتر ہو گیا ہے تو وہ پی سی بی کو درخواست دیں گے۔