موسم سرما کی آمد، سوغات حشک میوہ جات کی قیمتیوں میں اضافہ کر دیا گیا

موسم سرما کی آمد، سوغات حشک میوہ جات کی قیمتیوں میں اضافہ کر دیا گیا


کراچی (24نیوز): بالائی علاقوں میں تو سردی شروع تھی ہی کراچی میں بھی اس کے اثرات دکھائی دینے لگے، سردیوں کی سوغات حشک میوہ جات کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی جوکہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔

کراچی میں موسم سرما کی آمد آمد ہے،خشک میوہ جات بیچنے والوں کی چاندی ہوگئی، حشک میوہ جات کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی کہ آپ دو کلو چلعوزے کی جگہ ایک اچھا انڈروائڈ موبائل خریدسکتے ہیں ۔

پچھلے سال کی نسبت اس سال بادام 200 روپے کلو کاجو 300 روپے کلو اور کھوپرا کی قمیتوں میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔مہنگائی اور غریبی نے عام آدمی کو سردیوں کی سوغات خشک میوہ جات سمیت دیگر اشیاء سے دور کردیا ہے۔