بھاشا ڈیم کو بھی سی پیک منصوبے میں شامل کرنے پربات ہوگی:مشاہد حسین سید


کراچی (24نیوز): وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ این آر او سے سب سے زیادہ فائدہ پیپلزپارٹی کے بجائے دیگر جماعتوں کو ملا تھا۔چھبیس نومبر کو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی قیادت کو سکھر آنے پر خوش آمدید کہیں گے، مشاہد حسین سید کہتے ہیں، بھاشا ڈیم کو بھی سی پیک منصوبے میں شامل کرنے پر بات ہوگی۔

کراچی میں سی پیک کے منصوبے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات مشاہد حسین ، وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ این آر او سے سب سے زیادہ فائدہ پیپلزپارٹی کے بجائے دیگر جماعتوں کو ملا،آئی جی سندھ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہٹانے کے لئے وفاق کو خط لکھا ہے۔ناصر شاہ بولے میاں صاحب کو کون سزا دلوارہا ہے پوچھا جائے۔اس موقع پر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں آئینی ترامیم پر متفق ہیں،عام انتخابات وقت ہی پر ہونگے

اس سے قبل سی پیک سے متعلق تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس کی معلومات کے مطابق بھاشاڈیم اب تک سی پیک منصوبے کا حصہ نہیں ،آئندہ کچھ دنوں میں پاک چائنہ جوائنٹ کمیٹی کے اجلاس میں اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کرانے کیلئے بات چیت ہوگی۔