ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع


  اسلام آباد (24نیوز):پندرہ لاشیں گریں تو متعلقہ اداروں کو ہوش آگیا،ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ ایجنٹ نوید شاہ اور وحید خان پکڑے گئے۔ہم عمل نہیں ردعمل کرتے ہیں،تربت میں 15 نوجوان لقمہ اجل بنے تو ایف آئی اے حرکت میں آئی۔

ایف آئی اے نے منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور وزیر آباد میں کریک ڈاؤن کیا۔ خرم شہزاد کو اسمگل کرنے والا نوید شاہ، منڈی بہاؤالدین سے پکڑا گیا۔گذشتہ روز ٹوئنٹی فور نیوز نے منڈی بہاؤالدین کے ہی مرکزی ملزم محمد خان پٹھان کو بے نقاب کیا تھا۔ محمد خان تو گرفت میں نہیں آسکا البتہ اسکا بیٹا وحید خان دھر لیا گیا ہے۔

یہاں سوال پیدا ہوتا ہے، کہ کیا انسانی سمگلنگ کا واقعہ پہلی بار پیش آیا ہے؟ متعلقہ اداروں کو پہلے کیوں نہ ہوش آیا؟ اس کا جواب صرف ایک ہے۔ ہم عمل نہیں رد عمل کرتے ہیں۔

مزید دیکھئے: