زمبابوے میں سیاسی بحران، صدر رابرٹ موگابے کا مستعفی ہونے سے انکار


 (24نیوز):زمبابوے میں سیاسی بحران جاری ہے، صدر رابرٹ موگابے نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا،ان کی اہلیہ بیرون ملک فرار ہو گئیں۔بااثر پادری صدرموگابے اور فوج کے درمیان مصالحت کی کوششیں کی جا رہی  ہیں۔

افریقی ملک زمبابوے میں اقتدار پر فوج کی گرفت مضبوط ہو رہی ہے۔ دباؤ کے باوجود صدر رابرٹ موگابے نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے، وہ گھر میں نظر بند ہیں۔

دارالحکومت ہرارے میں فوج کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں گشت کر رہی ہیں۔ مقامی با اثر پادری صدرموگابے اور فوج کے درمیان مصالحت کی کوششیں کر رہے ہیں۔ خاتون اول فرار ہو کر نمیبیا چلی گئیں ہیں، نائب صدر کی برطرفی پر سیاسی بحران کا آغاز ہوا تھا۔