انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع


(24 نیوز ): ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی،ٹیکس گزار 30 نومبر تک گوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی تھی۔ایف بی آر کو تاحال گوشوارے جمع کرانے کے ہدف میں 40 فیصد شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کا ہدف 14 لاکھ مقرر کیا، تاحال 8 لاکھ 10 ہزار گوشوارے جمع ہوسکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 12 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کئے تھے۔