وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو آج پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری ملے گی


لاہور (24 نیوز): گورنرپنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ یوای ٹی کے آج ہونے والے کانووکیشن میں ڈگری سے نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی سینڈیکیٹ نے جون میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ گورنر پنجاب کی جانب سے سینڈیکیٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی ہے احسن اقبال کو تعلیم اور پلاننگ میں غیر معمولی اصلاحات متعارف کرانے پر آج ہونے والے یوای ٹی کے کانووکیشن میں اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔