سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

کراچی (24نیوز) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی،ڈاکٹر عاصم کی جانب سے انکا نام ای سی ایل سے نکلوانے کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی
Dr.Asim


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک جانے کے حوالےسے درخواست پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، دو رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، ڈاکٹر عاصم کی جانب سے بیرون ملک علاج کروانے سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی۔

دوران سماعت جسٹس فائز عیسی کا کہنا تھا کہ قانون کا معیار سب کیلیے یکساں کیوں نہیں،سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزمان باہر بیٹھے ہیں اور باہر بیٹھ کر بہت بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں،جسٹس فائز عیسیٰ نے پوچھا کیا بیرون ملک ملزمان کی واپسی کیلیے اقدامات کیے گئے،درخواست گزار کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم پہلے بھی علاج کروا کے واپس آگئے تھے لیکن پھر انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔