کامیاب لوگ، فوربز میگزین کی فہرست میں 4 پاکستانی شامل

واشنگٹن(24نیوز) امریکا کے فوربز میگزین نے دنیا کے کامیاب افراد کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں چار پاکستانی نژاد امریکی بھی شامل ہیں۔

کامیاب لوگ، فوربز میگزین کی فہرست میں 4 پاکستانی شامل
4-Pakistani-Frobes


تفصیلات کے مطابق امریکا کے کاروباری اور تجارت کے حوالے سے موقر جریدے فوربز نے 30 سال سے کم عمر600 بااثر اورکامیاب نوجوانوں کی فہرست جاری کردی، فہرست میں چار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

فوربز کی فہرست میں شامل پاکستانی نژاد امریکی شہری سارہ احمد نیویارک میں وارپ اور ویفٹ کےنام سے کپڑوں کا کامیاب کاروبار کر رہی ہیں، ان کی کمپنی سالانہ دو لاکھ ڈالرز سے زائد کا منافع کماتی ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی شہری زیاد انعام کسٹمر سروس کی کامیاب ویب سائٹ چلاتے ہیں۔

لاجسٹک کے شعبے میں خدمات دینے والے خضر حیات بھی بااثر کامیاب کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

رضا منیر تعلیم کے شعبے میں کامیاب افراد ٹھہرے، رضا منیر طالب علموں کو آسان شرائط پر قرض حسنہ دیتے ہیں۔ وہ اب تک پانچ ہزار طالب علموں کوقرض حسنہ دے چکے ہیں۔