کرپشن مقدمات میں ملوث ملزمان کی فہرست جاری

 کرپشن مقدمات میں ملوث ملزمان کی فہرست جاری


ملتان(24نیوز) نیب ملتان نے کرپشن مقدمات میں ملوث ملزمان کی فہرست جاری کر دی جبکہ میٹرو بس منصوبے میں 2 ارب 20 کروڑ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، دوسری جانب ایف بی آر نے ایل ڈی اے لاہور کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

قومی احتساب بیورونےکرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزکردیا، نیب ملتان نے کرپشن مقدمات میں ملوث ملزمان کی فہرست جاری کردی، 29 ملزمان کی تصاویر،شناختی کارڈ اور رہائشی پتہ بھی جاری کیا گیا۔دوسری جانب نیب ملتان میں میٹرو بس کرپشن کیس کی تحقیقات جاری ہیں،نیب کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں 2 ارب 20 کروڑ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے،تفتیش کی جارہی ہے کہ چینی کمپنی " یابیٹ چائنہ" کو رقوم کی منتقلی کیسے ہوئی۔

لیسکو کے جی ایس سی سرکل میں اورنج لائن اور میٹرو بس منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا انکشاف ہوا،جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ایف بی آر نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے، اکاؤنٹس سے 6 کروڑ 64 لاکھ کی ریکوری کی گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔