حکومت کا پارلیمانی امور کی نگرانی کیلئے چار رکنی خصوصی کمیٹی کا اعلان

حکومت کا پارلیمانی امور کی نگرانی کیلئے چار رکنی خصوصی کمیٹی کا اعلان


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی حکومت نے پارلیمان اور پارلیمان سے متعلقہ امور کی نگرانی کیلئے چار رکنی خصوصی کمیٹی کا اعلان کردیا۔

پارلیمانی کمیٹی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویز خٹک، سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر مشتمل ہو گی۔ چار رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مقصد پارلیمان کے کردار کو مزید موثر اور فعال بنانا ہے۔ چار رکنی کمیٹی پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی اور پارلیمان سے متعلقہ امور کی موثر نگرانی کرے گی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔