نواب شاہ,نہر میں 40فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

نواب شاہ,نہر میں 40فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا


نواب شاہ ( علی حمزہ )جیمس نہر میں 40فٹ چوڑا شگاف پڑ نے سےتین گاؤں اور زرعی اراضی زیر آب آگئے، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نواب شاہ کی جیمس نہر میں چالیس فٹ چوڑا شگاف پڑجانے سے تین گاؤں اور کئی ایکڑ کاشت کی جانے والی فصل زیر آب آگئی، اطلاع دینے کے باوجود متعلقہ حکام نہ پہنچ سکے علاقے کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، شگاف کے باعث گاؤں دیناری، امادین کیریو،گوٹھ ماجن میں پانی بھر گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  شگاف کے باعث سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت کی جانے والی فصل کو نقصان پہنچا، اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا،علاقہ مکین اپنی مدد آپ شگاف پر کرنے میں مصروف ہیں۔