پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ہوگا


ابوظہبی(24نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے ابوظہبی میں شروع ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی, ان کا کہنا ہے کہ  کوچ اور کپتان ایک پیج پر ہیں،ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا۔
پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج ابوظہبی میں شروع ہوگا،دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوچ اور میرے درمیان اختلاف نہیں، جو ہونا تھا ہوگیا، اختلاف کی بات یہیں ختم کر کے اگلے میچ پرفوکس کرنا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ میرے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جیسا پہلے تھا آج بھی ویسا ہے، ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا،پہلے ٹیسٹ میں جیت کےبہت قریب آگئے تھے مگر جیت نہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے، جبکہ شاداب خان فٹ ہیں 12 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر میر حمزہ کو  بھی ٹیم میں ڈیبو کرنے کی چانس مل سکتا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔