سرگودھا:کالج وین سے مسافر بس کی ٹکر، 6 طالبات،وین ڈرائیور جاں بحق

سرگودھا:کالج وین سے مسافر بس کی ٹکر، 6 طالبات،وین ڈرائیور جاں بحق


سرگودھا ( 24نیوز )صبح سویرے کالج کی طالبات پر قیامت ٹوٹ پڑی، سرگودھا میں موٹروے سالم انٹر چینچ کالج وین اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 طالبات اور وین ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی کالج کی وین طالبات کو لے کر کالج جارہی تھی کہ سالم انٹر چینج کے قریب تیز رفتار مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ 6 طالبات اور وین ڈرائیور موقع پر جاں بحق جب کہ 3 طالبات زخمی ہوئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس خوشاب سے لاہور جارہی تھی جب کہ حادثے کے شکار افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔