ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر،ایس ایچ او تھانہ حویلی کورنگا ، اے ایس آئی جاں بحق

ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر،ایس ایچ او تھانہ حویلی کورنگا ، اے ایس آئی جاں بحق


لاہور( 24نیوز )لاہور پیشی پر آتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حویلی کورنگا اور محررکار حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او حویلی کورنگا میاں عطااللہ لاہور ہائیکورٹ پیشی پر جارہے تھے ،جڑانوالا میں خوفناک حادثے میں جان بحق ہوگئے ان کے ساتھ اے ایس آئی جاوید ارشاد بھی چل بسے ڈرائیور نور محمد زخمی ہیں۔
گاڑی کو حادثہ جڑانوالہ کے قریب پیش آیا،مخالف سمت سے آنیوالے ڈمپر نے گاڑی کو ٹکر مادی جس کے نتیجہ میں گاڑی کو آگ لگ گئی، ایس ایچ او تھانہ حویلی کورنگا میاں عطااللہ اور محرر اے ایس آئی جاوید ارشادموقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور نور محمد زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔