حکومت کا ن لیگی دور کے پاور پلانٹس کے آڈٹ کا اعلان


اسلام آباد( 24نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگی دور میں لگائے گئے پاور پلانٹس سے ایک روپے32پیسے بجلی مہنگی ہوئی ہے ،تمام بجلی پلانٹس پر آڈٹ کا حکم دیا گیا ہے ،ایل این جی اور پنجاب کے پلانٹس کی تحقیقات نیب کرے گا،ن لیگ کے دور میں مہنگے ترین پلانٹس لگائے گئے،جہاں احتساب کی بات ہو وہاں جمہوریت کو خطرہ ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت بجلی کی فی یونٹ قیمت 11روپے71پیسے ہے،پالیسیوں پرعمل درآمد کیلئے 9سے10ماہ درکار ہوں گے،حکومت کو 14روپے22پیسے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے،گزشتہ2سال میں بجلی کی قیمت15روپے53پیسے فی یونٹ ہوگئی،حکومت کو بجلی کے فی یونٹ میں2روپے63پیسے نقصان ہورہا ہے، قائداعظم سولرپلانٹ سے بجلی کی قیمت 17روپے سے زائد ہے، حکومت نے گزشتہ حکومت کے لگائے گئے پاور پلانٹس کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔


ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بعض حلقوں میں اپوزیشن جیتی نہیں بلکہ تحریک انصاف خود ہاری۔ضمنی الیکشن میں پہلی بار حکمران جماعت لاتعلق رہی، لاتعلقی کے باوجود35میں سے17نشستوں پر کامیاب ہوئے،اپوزیشن مل کر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہ کرسکی۔
فواد چودھر ی کا کہناتھا کہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے وہ تبدیلی چاہتے ہیں یا نہیں، پاکستان عالمی دنیا میں تنہا نہیں ہے،تمام ملکوں سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں،عام آدمی کیلئے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔