20 سالہ ماڈل کی لاش سوٹ کیس سے برآمد

20 سالہ ماڈل کی لاش سوٹ کیس سے برآمد


ممبئی (24نیوز)  جھاڑیوں کے درمیان بیگ میں بند 20سالہ ماڈ ل گرل کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ بیس سالہ ماڈل کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا .

بھارتی میڈیا کے مطابق سوٹ کیس سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت مانسی ڈکشٹ کے نام سے ہوئی ہے، مانسی کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے تھا ۔ممبئی پولیس کے مطابق مانسی کو اس کے بوائے فرینڈ نے گلا دبا کر قتل کیا،  اس کے بعد مانسی کی لاش سوٹ کیس میں ڈالی اور ایک ٹیکسی میں سوٹ کیس کو ملاڈ ریلوے اسٹیشن لے گیا اور لاش پھینک کر وہاں سے فرارہوگیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے مانسی کے بوائے فرینڈ مزمل کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزمل سید نے ماڈل مانسی ڈکشٹ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔