اسلام آباد ایئر پورٹ، سانپ کے درشن نے دوڑیں لگوادیں

اسلام آباد ایئر پورٹ، سانپ کے درشن نے دوڑیں لگوادیں


اسلام آباد(24 نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ سے سانپ نکل آیا، سانپ دیکھ کرعملے کی دوڑیں لگ گئیں اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ایپرن سائیڈ پر اچانک سانپ نکل آیا، اچانک سانپ نکلنے سے ڈیوٹی عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور مسافر بھی کافی خوفزدہ ہوگئے، اس سے پہلے بھی اسلام آباد ایئر پورٹ پر سانپ نکلنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ عملے کی جانب سے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور اسلام آباد ایئر پورٹ انتظامیہ کے پاس سانپ کے ڈسنے کے علاج کی ویکسین بھی موجود نہیں ہے۔

ماضی میں بھی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایسے نا خوشگوار واقعات رونما ہوئے ہیں، گزشتہ دنوں ایئر پورٹ پر آوارہ کتے امڈ آئے تھے جبکہ پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز چمگادڑ نے مسافروں کا جینا دوبھر کر دیا تھا۔