اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم

اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم


لاہور(24 نیوز) وزیرہائرایجوکیشن پنجاب یاسرہمایوں سرفراز  نے محکمہ ہائرایجوکیشن اساتذہ کے تبادلوں پرپابندی اٹھانےکااعلان کردیا،خواہشمندیکم اکتوبرتک فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں پرپابندی اٹھانےکااعلان  کیا، سوموارسےتبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں، تبادلوں کے لئے ون ونڈو آپریشن کاآغاز کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہکسی سفارش کےبغیرتبادلے کئے جائیں گے، تبادلوں کےخواہشمندیکم اکتوبرتک فارم جمع کرواسکتے ہیں، یکم اکتوبرکےبعدتبادلوں پرپابندی،درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔اگلےبرس تبادلوں کا خودکارکمپیوٹرائزڈسسٹم متعارف کروایاجائیگا، اساتذہ ،ملازمین گھر بیٹھے درخواست جمع کرواسکیں گے۔

صوبائی وزیرکاصوبہ میں وائس چانسلرزکی خالی آسامیوں پرفوری بھرتی کااعلان بھی کردیا، ان کا کہنا تھا کہرواں سال کےآخرتک وائس چانسلرز کی تعیناتی کردی جائے گی،وائس چانسلرزکی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دی جائےگی، شفاف پالیسی کےتحت سکالرزکوکمیٹی میں شامل کیا جائےگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔