بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ہوگی

بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ہوگی


لاہور ( 24نیوز )  سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ ,سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں کی جائے گی۔

 مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔ شریف فیملی ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ڈھارس بندھائی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری آج جاتی امراء جائیں گے جہاں وہ کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف اور دیگر سے تعزیت کریں گے۔ 

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں جنہیں کلثوم نواز کے انتقال کے باعث خصوصی طور پر رہا کیا گیا ہے۔تینوں افراد کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد پہلے 12 گھنٹے کے لیے رہا کیا گیا جس کے بعد پیرول رول کی مدت میں توسیع کی گئی۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito