سابق صدر آصف زرداری اور بلاول لاہور پہنچ گئے


 لاہور( 24نیوز ) سابق صدر آصف زرداری اور بلاول لاہور پہنچ گئے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری آج نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری پارٹی کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے جہاں وہ میاں نوازشریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

  بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی، پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito