آج  سے گورنر ہاؤس لاہور عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

آج  سے گورنر ہاؤس لاہور عوام کیلئے کھول دیا جائے گا


  لاہور ( 24نیوز )  حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت جہاں وزیراعظم و گورنر ہاؤسز کے اخراجات میں کمی لائی جارہی ہے وہیں انہیں عوام کے لیے بھی کھولنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنر ہاؤس سندھ، اور گورنر ہاؤس مری کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب کو بھی آج سے عوام کے لیے کھولا جارہا ہے۔ گورنر پنجاب کے اعلان کے مطابق عوام اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہر اتوار صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہاؤس کی سیر کر سکیں گے، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی گورنر ہاؤس آمد پر شہریوں کا استقبال کریں گے۔

گورنر پنجاب کے مطابق گورنر ہاؤس کا چڑیا گھر اور پارک بھی شہریوں کی اچھی تفریح کا باعث بنے گا۔سیر کے لیےگورنر ہاؤس آنے والے اہلخانہ کے سربراہ کے پاس شناختی کارڈ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور شہری مال روڈ پر الحمراء ہال کی طرف والے گیٹ سے اندر داخل ہوسکیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری غیر متعلقہ چیزوں کو نہ چھوئیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے تعاون کریں اور گورنر ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito