ڈاکٹرعامر لیاقت کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش ادھوری رہ گئی


 کراچی( 24نیوز ) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے روک دیا۔

این اے 245 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گیسٹ ہاؤس کے باہر ہی روک دیا۔

صحافیوں کے سوال پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ  مجھے گیسٹ ہاؤس میں جانے سے روکا نہیں گیا بلکہ میں وقت سے پہلے آگیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر مجھے کوئی تحفظات نہیں۔

 اس بارے میں پارٹی قیادت ہی فیصلہ کرگی۔ عمران خان کے دورہ کراچی میں تاخیر سے متعلق سوال پر عامر لیاقت نے جواب دیا دیر آید درست آید۔عامر لیاقت کافی دیر تک دروازے پر کھڑے انتظار کرتے رہے لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہ ملی جس پر وہ مایوس ہوکر واپس چلے گئے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito