ایشیا کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیدی

ایشیا کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیدی


دبئی(24نیوز) ایشیا کرکٹ کپ میں شاہینوں کا شاندار آغاز، پاکستان نے  ہانگ کانگ کو 8 وکٹس سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  جو کہ ہانگ کانگ کیلئے اچھا ثابت نہ ہوا، ہانگ کانگ کو پہلا نقصان نزاکت خان کا اٹھانا پڑا، نزاکت خان 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، انوشمن رتھ 19، بابر حیات7، کارٹر 2، احسان خان اور تنویر  0، اعزاز خان 27،  بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کی پوری ٹیم کو  116 رنز پر ڈھیر کیا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ حسن علی اور شاداب نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔   

جواب میں پاکستانی بیٹسمینوں نے عمدہ بیٹنگ کی اور ہدف 24.4 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا۔ آؤٹ ہونے والے بیٹسمین فخر زمان نے 24  جبکہ بابر اعظم نے 33 رنز بنائے جبکہ امام الحق 50  اور شعیب ملک 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔