نواز ، زرداری ملاقات کی اندرونی کہانی منظر پر آگئی

نواز ، زرداری ملاقات کی اندرونی کہانی منظر پر آگئی


لاہور(24نیوز) نواز شریف اور آصف زرداری کی آج ہونے والی  باہمی گفتگو سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق آج آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نواز شریف کی بیوی کلثوم نواز کے اظہار تعزیت کیلئے لاہور آئے،  آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں سب سے پہلے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک دوسرے کے ساتھ جیل کے بیتے لمحات شیئر کیے، آصف زرداری نے بتایا کہ میں جب جیل میں تھا تب والدہ بستر مرگ پر تھیں، والدہ کی حالت بگڑی تو پیرول پر رہائی کی آفر کی گئی مگر قبول نہ کی, بہن کے کہنے پر پیرول لیا،والدہ کی جدائی کا غم آج بھی ہے۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ وہ جیل میں قید تنہائی میں ہیں,میری بیرک کے گرد کال کوٹھڑیاں ہیں، مریم سے بھی ملنے کی اجازت محدود حد تک ہے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔