ایشیز سیریز برابر، آخری ٹیسٹ انگلینڈ کے نام

ایشیز سیریز برابر، آخری ٹیسٹ انگلینڈ کے نام


اوول(24 نیوز) انگلینڈ نے پھر کم بیک کیا،  ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کا معرکہ نام کرلیا۔

انگلینڈ نے ایشیزکے آخری معرکے میں آسٹریلیاکو135رنزسے ہراکرسیریزبرابرکردی۔ کینگروز399 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں263رنز پر ہی آؤٹ ہوگئی۔میتھیو ویڈ کی سنچری رائگاں گئی، جیک لیچ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،  جوفرا آرچر  پہلی اننگز میں چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر مین آف دی میچ ٹھہرے جبکہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور اسٹیوسمتھ مین آف دی سیریز قرار پائے۔ بین اسٹوکس55 کی ایوریج سے 441 رنز بنائے جبکہ  اسٹیو سمتھ  نے 110 کی اوسط سے 774 رنز بنائے۔

واضح رہے 5 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر رہنے کی وجہ سے ایشز ٹرافی آسٹریلیا کے پاس رہے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer