ڈالر مہنگا ہوگیا

ڈالر مہنگا ہوگیا


کراچی(24نیوز) مارکیٹ میں روپے کی قدر تھوڑی کم ہو گئی، ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں چار پیسے اور اوپن مارکیٹ مین 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاو دیکھا گیا،  اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر چار پیسے کے اضافے سے 156 روپے 23 پیسے ہو گئی۔ یورو کی قدر 43 پیسے کم ہو کر 172 روپے 87 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی 16 پیسے کم ہو کر 194 روپے 29 پیسے رہ گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 156 روپے 50 پیسے ہو گئی، یورو کی قیمت فروخت 30 پیسے کی کمی سے سے 173 روپے 50 پیسے رہ گئی جبکہ برطانوی پاونڈ ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 195 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔