عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی


لاہور(24 نیوز) تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی 70پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کردی، عوام سے تیس ارب روپے وصول کئے جائیں گے جبکہ ارکان اسمبلی نے ممکنہ اضافے کو مسترد کردیا۔

 آئی ایم ایف کی کڑی شرائط، مہنگائی میں پسے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی۔ بجلی چوری، لائن لاسز  اور بقایاجات بھی صارفین کی جیب سے نکلوائے جائیں گے۔ صارفین سے گزشتہ چھ ماہ کے مجموعی طور پر 30 ارب روپے وصول کرنے کیلئےتقسیم کارکمپنیوں نے بجلی 70 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی، اضافے کی سفارش ششماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، حد تو یہ ہے کہ پیداواری کمپنیوں کو دیئے گئے 24 ارب روپے بھی عوام کے ذمے ڈالے جائیں گے جبکہ بجلی چوری اور لائن لاسز کا چھے ارب روپے کا نقصان بھی عوام کو ہی برداشت کرنا ہوگا۔

ارکان اسمبلی نے بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے کو مسترد کردیا جبکہمہنگائی کے مارے عوام نے بھی بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔

ادھر سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے اپنی سفارشات نیپرا کو بجھوا دی، نیپرا سی پی پی اے کی سمری پر 25 ستمبر کو سماعت کرے گا، منظوری کی صورت میں نیا ٹیرف لاگو کر دیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer