نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کیلئے تیار ی کرلی

نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کیلئے تیار ی کرلی


لاہور(24نیوز)نیب نےحمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانےکی تیاری کرلی ، چارج شیٹ تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق  پراسیکیوشن ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز سےہونےوالی تحقیقات سےعدالت کو آگاہ کر یں گے ،اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام لگایا جائے گا، نیب نے حمزہ شہبازکو12اپریل کوآمدن سے زائد اثاثہ جات،منی لانڈنگ میں طلب کیا ، حمزہ شہباز کو دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا ،ڈیڑھ بجے نیب لاہور میں پیش ہوئے۔

حمزہ شہبازآمدن کےحوالےسےسوالات کےمناسب جواب نہیں دےسکے، مشکوک ٹرانزیکشن کےحوالےسےبھی حمزہ شہبازسورس آف انکم نہیں بتاسکے، حمزہ شہبازحاصل کئےگئے گفٹس کے مطعلق بھی جواب نہیں دےسکے۔

رپورٹ کے مطابق حمزہ شہبازکو15اپریل کوچنیوٹ میں نالہ بنانےکےالزام میں طلب کیاگیا، حمزہ شہباز نےچنیوٹ نالہ کےحوالےسےبھی جعلی سروے کرایا، حمزہ شہباز نےسرکاری فنڈز کےحوالےسےمناسب جواب نہیں دیا ،نیب نے حمزہ شہبازکودوبارہ آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں 16اپریل کوطلب کیا۔

حمزہ شہبازنےآمدن سےزائد اثاثہ جات، منی لانڈنگ کیس میں نامکمل ریکارڈ فراہم کیا، اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازنےتحقیقات میں نیب سےتعاون نہیں کیا حمزہ شہبازنےپریس کانفرنس کرکےتحقیقات پراثراندازہونےکی کوشش کی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer