کانسٹیبل نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئےنہر میں چھلانگ لگائی دی

کانسٹیبل نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئےنہر میں چھلانگ لگائی دی


خانیوال ( 24نیوز ) ایمبولینس میں خاتون کو مریضہ بنا کر ساتھ چھوٹے بچے کو بیٹھا کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش خانیوال پولیس نے ناکام بنا دی،52 کلو چرس برآمد ، ملزمان کو گرفتار  کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال پولیس نےبڑی کارروائی کرتے ہوئےایمبولینس میں خاتون مریضہ اور آٹھ سال کا بچہ بیٹھا کر 52 کلو چرس افیون سمگل کرنے کی کوشش کا ناکام بنادیا،سی آئی اے پولیس نے کچا کھوہ کے قریب ایمبولینس کو روکا تو ایک ملزم نے نہر میں چھلانگ لگا دی,سی آئی اے کانسٹیبل سہیل نے ملزم کو پکڑنے کے لئے 25 فٹ گہری نہر میں چھلانگ لگائی۔

بہادر کانسٹیبل نے نہر سے ملزم کو پکڑ کر زندہ باہر نکالا، ملزمان گلاب خان،خیرالبشراور صفیہ بی بی کا تعلق ضلع کوہاٹ سے  ہے، ملزمان اس سے قبل بھی پنجاب کے دیگر اضلاع میں ایمبولینس کے ذریعے منشیات سپلائی کرتے رہے ہیں،ڈی پی او نے کارروائی کرنے پر سی آئی اے کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نہر میں چھلانگ لگا کر ملزم پکڑنے والے کانسٹیبل کو دس ہزار انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا، ملزمان نے منشیات ایمبولینس کی سیٹوں کے نیچے چھپائی ھوئی تھی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER