چلی میں طیارہ گھر پر گر گیا، پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک

چلی میں طیارہ گھر پر گر گیا، پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک


سینٹیاگو( 24نیوز ) چلی میں چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے ہی قریبی گھر پر گر گیا، پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چلی میں چھوٹا طیارہ اڑان بھر تے ہی قریبی گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، طیارے کو حادثہ دارالحکومت سینٹیاگوکے قریبی علاقے کے ایئرپورٹ  پر پیش آیا جہاں طیارے کے پائلٹ نے جیسے ہی اڑان بھرتی تو بجلی کی تاروں سے ٹکر ا کر گھر پہ گرگیا جس کے نتیجے میں طیارے اور گھر کو آگ لگ گئی۔

چلی حکام نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جس گھر پر طیارہ گرا وہ خوش قسمتی سےخالی تھا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں تھی، بجلی کی تاروں میں الجھنے سے طیارے کو حادثہ  پیش آیا۔