نقل مافیا بے لگام،ایک اور پرچہ وقت سے پہلے آئوٹ

نقل مافیا بے لگام،ایک اور پرچہ وقت سے پہلے آئوٹ


کراچی(24 نیوز)چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کے دعوے کے دھرے کے دھرے رہ گئے، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران نقل پر قابو نہ پایا جاسکا ، گیارہویں جماعت کے ریاضی کا پیپر بھی وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے میڈیا کی امتحانی مراکز میں آمد پر تو پابندی لگادی لیکن نقل پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے ،انٹر امتحانات کے تیسرے روز، تیسرا پیپربھی آوٹ ہو گیا ،گیارہویں جماعت کے ریاضی کا پیپر بھی وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا ۔

پرچہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے آوٹ ہو گیا اور سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ،24 نیوز نے ریاضی کا آوٹ ہونے والا پرچہ موصول ہوگیا ،پرچہ آؤٹ ہونے پرانٹر بورڈ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer