بارش کب تھمے گی؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی



لاہور( 24نیوز ) کسان کا سونا کھیت میں بکھرا پڑا اور بارش روکنے کا نام نہیں لے رہی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں جارہی تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے  گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، ملک کے پیشتر علاقوں میں کئی روز سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کسانوں کا کہنا تھا کہ ہماری پورے سال کی محنت برباد ہورہی ہے،اپریل، مئی میں سونے کی بارش بھی نقصان دیتی ہے مگر ہمارے ملک میں بارشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں اور طوفانی ہواؤں نے گندم کی تیار فضلوں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے، کسانوں کا سونا بارش کی نذر ہورہا رہے، ہزاروں ایکڑ پر گندم کی فصل تباہ ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا، طوفانی ہوائیں ایک سوکلومیٹرکی رفتار سے چلنے کی توقع ہے،کراچی سے لاہور اور پنڈی تک بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور تیز ہوائیں جس سے گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچا.

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER