وزیراطلاعات نے اپوزیشن کو اہم مشورہ دے دیا

وزیراطلاعات نے اپوزیشن کو اہم مشورہ دے دیا


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نئے سیاسی بیانیے پرتوجہ دیں، کچھ بھی ہوجائے مقدمے سے توجہ نہیں ہٹے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا اپنے ٹویٹ میں کہناتھا کہ ' پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن زرداری اورشریف سے باہر نکلے، دونوں جماعتیں نئے سیاسی بیانئے پرتوجہ دے'، فواد چودھری نے کہا کہ'کرپشن کیسزسے گھبرائی قیادت پارٹی مستقبل تاریک کرچکیں'، مقدموں سے توجہ ہٹانے کے لئے کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی بحث ہوتی ہے تو کبھی صدارتی نظام کی غیرسنجیدہ بحث کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

فواد چودھری نے واضح کیا کہ کچھ بھی ہوجائے مقدمہ سے توجہ نہیں ہٹے گی.