پاکستان کرکٹ بورڈمیں پھوٹ پڑ گئی



لاہور(24نیوز)پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس، پانچ اراکین نے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر اور آ ئین میں ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

ذرائع کے مطابق  لاہور ، سیالکوٹ ، کے آر ایل ،کوئٹہ،فاٹا کے نمائندوں نے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔نمائندوں کا موقف اختیار کیا ہے کہ اداروں اور ریجنل کرکٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ 

ممبران کا کہنا ہے کہ پی سی بی آ ئین میں تر امیم جمہوری اقدام کے خلاف ہے۔ ریجنل کرکٹ کو چھیڑنے سے پہلے گراس روٹ لیول پر اقدامات کئے جائیں ۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی ، ایم ڈی وسیم خان اور اسد علی خان اراکین کو منانے کے لئے کوشاں ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer