وزیر اعظم کے دورہ چین کی تمام تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعظم کے دورہ چین کی تمام تفصیلات سامنے آگئیں


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے ایران اور چین کا دورہ کریں گے، جون میں برطانیہ جائیں گے، وزیراعظم نےغیرملکی دورے کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان  25 سے 28 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم کو دورہ چین کی دعوت چینی صدر ژی چنگ پنگ نے دی ہے ، دورہ کا مقصد بیجنگ میں ہونے والی بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے، اس اجلاس میں 40 ممالک کے سرکردہ لیڈران اور 100 سے زائد ممالک کے وفود شرکت کریں گے،وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی دورہ پر موجود ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم افتتاحی تقریب میں کی نوٹ خطاب کریں اور لیڈران کی گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے، علاوہ ازیں دیگر ممالک کے سربراہان اور دیگر بزنس لیڈران سے بھی ملاقات کریں گے،چینی ہم منصب اور چینی صدر سے ملاقات ہوگی،ان ملاقاتوں میں کئی ایم او یوز پر دستخط کریں گے،منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER