طوفانی بارشوں سے بڑی تباہی، 49 افراد جاں بحق، 176 زخمی، 117 گھر اور کروڑوں کی فصلیں تباہ

طوفانی بارشوں سے بڑی تباہی، 49 افراد جاں بحق، 176 زخمی، 117 گھر اور کروڑوں کی فصلیں تباہ


اسلام آباد(24نیوز) حالیہ بارشوں سے ملک بھرمیں بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان ہوا۔ملک بھر میں حالیہ طوفانی موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں آئندہ 24 گھنٹوں میں ختم ہوجائیں گی۔

پنجاب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں بارشوں اورژالہ باری نے تباہی مچادی۔مکانوں کی چھتیں گرنے سے درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں ابتک 49 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 176 افراد زخمی اور 117 گھر تباہ ہوگئے۔سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 15 جبکہ خیبر پختون خوا میں 14زندگیاں موت کےمنہ میں چلی گئیں۔بلوچستان میں بارشوں سے 52 مکان تباہ ہوئے۔پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث گندم اور دوسری فصلوں کوبھی شدید نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئیندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم خشک ہوجائے گا اور یہ بارشیں تھم جائیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہیگاجب کہ ملک کے دوسرے علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔