پاکستان کرکٹ بورڈ میں پھوٹ، وسیم اکرم میدان میں آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ میں پھوٹ، وسیم اکرم میدان میں آگئے


کراچی(24نیوز) سابق کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ہونے والی بغاوت کو دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جو بولتے ہیں وہی کرتے ہیں۔کرکٹ کمیٹی کے سوال پر بولے اچھا ایسی کوئی کمیٹی بھی ہے.

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ پی سی بی بورڈ میٹنگ میں جو کچھ ہوا وہ دنیا میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔سوشل میڈیا پر عجیب عجیب سے پوسٹ دیکھ رہا ہوں. صحافی نے پوچھا کہ کیا کرکٹ کمیٹی کام کررہی ہے تو طنزیہ بولے او اچھا ایسی کوئی کمیٹی بھی ہے.

سابق کپتان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کو پاکستان لانا چاہتے ہیں تاہم دیکھنا ہوگا کہ دو کروڑ کی آبادی والا سسٹم 22 کروڑ عوام کے لیئے کیسے سودمند ثابت ہوتا ہے.

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دنیا ورلڈ کپ کی تیاری کررہی ہے اور ہمارا بورڈ آپس میں الجھا ہواہے ٹیم میں فٹنس اور سلیکشن کا معیار سب کے لئے یکساں ہونا چاہیئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔