فیفانے عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا

فیفانے عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا


24نیوز: عالمی چیمپئن فرانس کی فٹبال ٹیم نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا، فیفا کی نئی عالمی رینکنگ میں فرانس کا راج ہے۔ بیلجیم دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

فیفا نے عالمی کپ کا بعد پہلی بار فٹبال ریکینگ جاری کردی ۔ روس میں عالمی کپ جیتنے والی فرانس چھ درجے تراقی کے بعد ٹاپ سپاٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت بیلجیم فٹبال ٹیم تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئی۔ نئی عالمی ریکنگ میں برازیل تیسرے جبکہ ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کروشیا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ 

جرمنی اور ارجنٹینا کی ٹیمیں عالمی کپ میں مایوس کن پرفارمنس نے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئی۔ انگلینڈ کی ٹیم ٹاپ ٹین میں شامل ۔ عالمی ریکینگ میں چھٹے نمبر پر موجود  ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔