میئر کراچی نے شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ٹھان لی

میئر کراچی نے شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ٹھان لی


کراچی( 24نیوز ) میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ٹھان لی،رات گئے جمشید روڈ کا دورہ کیا۔اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لی-

وفاق میں ایم کیو ایم کا تحریک انصاف سے اتحاد کیا ہواچال ڈھال ہی بدل گئی، میئر کراچی وسیم اختر نے رات گئے جمشید روڈ کا دورہ کیا،اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر جتنا بھی بہتر کام ہو سکا کریں گے،بدنیت لوگ آج کل نظر نہیں آرہے ،شاید سب کے سب دبئی چلے گئے ہیں،شہریوں کے حقوق کے لیے لڑتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کا وزیر اعظم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

یاد رہے ایم کیو ایم پاکستان نے وفا ق اور صوبہ سندھ میں تحریک انصاف سے اتحاد کیا ہے ،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیا ہے،وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے بھی عمران خان کو ووٹ دے گی۔