نقیب اللہ قتل کیس: راؤانوار کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

نقیب اللہ قتل کیس: راؤانوار کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج


کراچی(24نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں نقیب اللہ محسود کے والد نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی دوسرے مقدمہ میں بھی ضمانت کو چیلنج کردیا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس میں تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے راؤ انوار اور دیگر ملزمان کو غیر قانونی رعایت دی گئی ۔

نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کی ضمانت کو چیلیج کردیا گیا گیا ہے۔ نقیب اللہ محسود کے والد نے کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ضمانت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کے نقیب اللہ قتل کیس میں تعصب کا مظاہرہ کیا گیا، راؤ انوار اور دیگر ملزمان کو غیر قانونی رعایت دی گئی۔ مرکزی ملزم راؤ انوار کو ضمانت دینے سے مقدمات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

نقیب اللہ کے والد نے اپنے وکیل کے معرف عدالت میں موقف اختیار کیا کے راؤ انوار کی ضمانتوں پر مدعی مقدمہ کو سنا ہی نہیں گیا، درخواست میں استدعا کی کے راؤ انوار کی دونوں مقدمات میں ضمانتیں منسوخ کی جائیں اور راوء انوار کو گرفتار کرکے شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔