شہر قائد کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

شہر قائد کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے


کراچی ( 24نیوز ) مختلف علاقوں میں پانی ناپید شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، ایسے ہی مسئلے کا شکار ہیں کورنگی ڈھائی نمبر کے مکین جو پمپنگ اسٹیشنز سے پانی بھرے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا۔ شہری پانی کے حصول کے لئے مارے مارے پھرنے لگے شہر قائد میں کورنگی، شاہ فیصل، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ، لیاری اور ضلع غربی کے بیشتر علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ کورنگی ڈھائی نمبر اور کورنگی تین نمبر میں تو شہری پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن مکمل 

شہر قائد کے باسیوں کا نئی حکومت اور بلدیاتی اداروں سے ایک ہی سوال ہے کہ ان کو گھر پر پانی جیسی بنیادی ضرورت کی چیز کب ملے گی۔

شازیہ بشیر

Content Writer