عید قرباں کی آمد، مویشی منڈیوں کی سجاوٹ کے انوکھے انداز

عید قرباں کی آمد، مویشی منڈیوں کی سجاوٹ کے انوکھے انداز


  24نیوز : عید قرباں قریب ہے اور سب لوگ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے منڈیوں میں جانور خرید رہے ہیں اور بیوپاری بھی گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لئے ان کو سجا تے ہیں۔

 تفصیلاے کے مطابق عید قربان پر لوگ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے اپنی اسطاعت کے مطابق جانور خریدتے ہیں اور گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لئے بیلوں کے بیوپاری جانوروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجاتے ہیں بیلوں کو رنگ برنگے پھولوں کے ہار، مالائیں اور کلگیاں پہنا کر منڈی میں لے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن مکمل 

بیلوں کو خوبصورت کرنے کے ساتھ ساتھ اونٹوں کے بیوپاری بھی اپنے جانوروں کو خوبصورت مالائیں اور جھانجریں ڈال کر گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ ان پر ہونے والی نقشونگاری کے ساتھ یہ ملائیں اونٹوں کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگا دیتی ہیں بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ یہ سجاوٹ انہیں فائدہ بھی دیتی ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:اعلی عدلیہ کا حکم آیا تو بلدیاتی ادارے بھی جاگ گئے 

منڈیاں جہاں جانوروں کی لئے اہم مقام رکھتی ہیں وہیں ان جانوروں کے سجاوٹی سامان کو بیچنے والوں کا بھی کاروبار چمک جاتا ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer