ڈالر پھر آسمان سے باتیں کرنے لگا

ڈالر پھر آسمان سے باتیں کرنے لگا


اسلام آباد (24نیوز) ڈالر دوبارہ مہنگا ہونا شروع ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں قیمت 51 پیسے کے اضافے سے 124 روپے سے زیادہ ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے مہنگا ہوا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں چار روزکے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 124 روپے 25 پیسے تک فروخت ہوا، تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 51 پیسے کے اضافے سے 124 روپے 4 پیسے رہی۔ یورو 91 پیسے مہنگا ہو کر 141 روپے 32 پیسے، اور برطانوی پونڈ 75 پیسے مہنگا ہو کر 157 روپے 71 پیسے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر انٹر بینک سے سستا بک رہا ہے۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 122 روپے 60 پیسے ہو گئی، تاہم برطانوی پونڈ 50 پیسے سستا ہو کر 155 روپے 50 پیسے کا ہو گیا، جبکہ یورو کی قیمت فروخت 139 روپے برقرار رہی۔

شازیہ بشیر

Content Writer