قومی اسمبلی عملہ کی نا اہلی

قومی اسمبلی عملہ کی نا اہلی


24نیوز : قومی اسمبلی عملہ کی نا اہلی سامنے آگئی۔ گنجائش سے زیادہ پاس جاری کرنے پرمہمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خورشید شاہ کے توجہ دلانے پراسپیکرنے راہداریاں خالی کرائیں۔

جمعہ کے روز وزیراعظم کے عہدہ کیلئے ہونے والے انتخاب سے پہلے ہی قومی اسمبلی میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ نشستیں پر ہو چکی تھیں اورلوگ راہداریوں میں کھڑے تھے ایسے میں خورشید شاہ اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اوراسپیکر کو مخاطب کرکے کہا ایسا نہ ہو کہ آج کوئی حادثہ ہو جائے کوئی سانحہ ہو جائے۔

خورشید شاہ نے اسپیکر سے کہا کہ جناب اعلیٰ رول 24 کا مطالعہ کرلیں اورراہداریاں خالی کرائیں اس کے بعد اسپیکر اسد قیصر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو حکم دیا کہ وہ راہداریوں کو فوری طور پرخالی کرائیں۔ قومی اسمبلی کے عملہ کی جانب سے مہمانوں کی گنجائش سے دگنے پاس جاری کردیے گئے تھے جس کی وجہ سے نا صرف مہمانوں کی گیلری میں بدنظمی دیکھنے میں آئی بلکہ پارکنگ کے بھی شدید مسائل پیدا ہوئے۔

شازیہ بشیر

Content Writer