انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے:شہبازشریف



24نیوز : شہبازشریف کا ایوان میں خطاب، ان کا کنہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع انتخابات ہیں،ہم دھاند لی ذدہ الیکشن کو نہیں مانتے۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تاریخ کی بد ترین دھاندلی کے نتیجے میں یہ یہاں پہنچے ہیں۔ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا۔پورے ملک میں دھاندلی زدہ الیکشن کا شورہے۔متعدد حلقے ایسے تھے جہاں مسترد ووٹوں کی تعداد جیت کے مارجن سے زیادہ تھی۔

یہ کیسا الیکشن تھا جس میں الیکشن کمیشن مکمل طورپرناکام ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد حلقے ایسے تھے جہاں مسترد ووٹوں کی تعداد جیت کے مارجن سے زیادہ تھی۔یہ کیسا الیکشن تھا جہاں تین دن الیکشن کےنتائج نہیں آئے۔کیسا الیکشن تھا جس کوپوری قوم نے مسترد کردیا۔یہ پہلا الیکشن ہے جہاں جیتنے والا بھی رورہا ہے اورہارنے والا بھی رورہا ہے۔پارلیمانی کمیشن کے ذریعے انتخابی دھاندلی میں ملوث افراد کا پتا لگایا جائے۔انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے.

اگرپاکستان میں خوشحالی چاہتے ہیں تودھاندلی کا پتا لگانا ہوگا.میڈیاکو پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی.دیہاتوں کےنتائج پہلے آئے اور شہروں کے اڑتالیس گھنٹے تک نہ آئے.

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فارم 45 کے بجائے پرچیوں پر نتائج دیے گئے۔کیسا الیکشن تھا ایک سیاسی پارٹی کو نشانہ بنایاگیا۔کیسا الیکشن تھا کہ 16 ہزار سے زائد کارکنوں کے خلاف پرچے کاٹے گئے۔ پارلیمانی کمیشن 30 کے اندرایوان اورعوام کے سامنے رپورٹ پیش کرے۔دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کی گئیں۔

گلی محلوں کے نالوں سے بیلٹ پیپرز برآمد ہو رہے ہیں یہ کیسا الیکشن تھا۔اپوزیشن کے ساتھ اقتدار کی جماعتیں بھی دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں۔ دھاندلی کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیشن قائم کرنےکامطالبہ کرتے ہیں۔30 دن کےاندرعوام ، ایوان کےسامنے رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اگر پاکستان کی سلامتی چاہتے ہیں ترقی چاہتے ہیں تو دھاندلی کا کھوج لگانا ہوگا۔

الیکشن ایکٹ 2017 میں مطلوبہ ترامیم کی جائیں تاکہ دوبارہ دھاندلی نہ ہو۔ہم بطور احتجاج ایوان میں آئے ہیں۔آپ کی آئینی قومی ذمے داری ہے کہ آپ کو ہمارے حقوق کا تحفظ کرنا ہو گا۔پارلیمانی کمیشن دھاندلی کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی پیش کرے۔اسپیکرصاحب آپ فی الفورپارلیمانی کمیشن بنائیں۔

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہم پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔اگرہمارے سوالات کا جواب نہ آیا توتحریک چلائیں گے۔اگرہمارے سوالات کے جواب نہ آئے تواپوزیشن جماعتیں سڑکوں پرہونگیں۔اسپیکرصاحب آپ فی الفورپارلیمانی کمیشن بنائیں۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہم پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔اگرہمارے سوالات کے جواب نہ آئے تواپوزیشن جماعتیں سڑکوں پرہونگیں ہم ہنڈی کے ذریعے لوگوں کو پیسا لانے کا مشورہ نہیں دینگے۔ ہم سپریم کورٹ کیلیے راستہ بدلنے کا نہیں کہیں گے۔ ہم سوئی گیس اوربجلی کے بلوں کوآگ نہیں لگائیں گے

ہم غیرملکی مہمانوں کے دورں کودھرنوں کے ذریعے موخرنہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ کے ججوں کو راستہ بدلنے پر مجبور نہیں کریں گے۔ ہم اس ایوان پر لعنت نہیں بھیجیں گے۔ہم سوالوں کے جوابات ملنے تک پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

شازیہ بشیر

Content Writer