کشمیر کیلئے آخری فوجی، آخری بلٹ تک لڑیں گے، پاکستان فوج تیار ہے: ترجمان پاک فوج



راولپنڈی (24نیوز)ترجمان پاک فوج نے واضح اعلان کردیا کہ کشمیر کے لیے آخری فوجی ، آخری بلٹ تک لڑیں گے۔قوم فکر نہ کرے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غور کا کہنا ہے کہ بھارت آزادکشمیر کوبھول جائے،مقبوضہ کشمیربھی اس کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جیل کی صورتحال ہے۔ہرگھرکےسامنے بھارتی فوجی ہے۔ کشمیر کاتنازع ایک نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے۔ کرفیواٹھتے ہیں سخت ردعمل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کسی بھی مس ایڈونچرکامنہ توڑجواب دینےکوتیار ہیں۔بھارت پلوامہ جیسا ڈرامہ پھر کرسکتا ہے۔دنیا کوبھارتی وزیردفاع کےبیان کودیکھنے کی ضرورت ہے۔ بھارت سمجھداری کامظاہرہ کرے،حد میں رہے۔ ہماری صلاحیت 27فروری کو سب نے دیکھی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔