ہالی ووڈ اداکار پیٹر فونڈا چل بسے

ہالی ووڈ اداکار پیٹر فونڈا چل بسے


(24 نیوز) فلم ایزی رائڈر سے شہرت حاصل کرنے والے ہالی وڈ دنیا کے معروف اداکار پیٹر فونڈا پھیپھڑوں کے سرطان سے جنگ کرتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

پیٹر فونڈا معروف امریکی اداکار ہینری کے صاحبزادے اور اداکارہ اور سماجی کارکن جین فونڈا کے بھائی تھے۔ 1969کی مشہو ر و معروف فلم ’ایزی رائیڈر‘ پیٹر فونڈا کی ہدایت کاری میں بنی،ناصرف یہ بلکہ انہوں نے ڈینس ہوپر کے ساتھ مل کر اس فلم کے اسکرپٹ پر بھی کام کیا۔ایزی رائیڈر میں مرکزی کردار ادا کرنے والے پیٹر فونڈا نے گزشتہ ماہ ہی اپنی فلم کی 50ویں سالگرہ منائی تھی۔

ایزی رائیڈر کو بہترین اسکرین پلے پر آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا جا چکا ہے۔ ہالی ووڈ کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت کی حامل فلم ’ایزی رائیڈر ‘ کو امریکی فلم انسٹیٹیوٹ کی 100بہترین فلموں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

پیٹر فونڈا کو 1997میں بہترین اداکار کی کیٹیگری میں آسکر کے لئے نامزد کیا تھا جو وہ حاصل تو نہ کرسکے تاہم 3سال بعد اُن کی فلم ’دی پیشن آف آین رینڈ‘ گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی۔ پیٹر فونڈا نے اپنی زندگی میں تین شادیاں کیں۔ زندگی کے آخری ایام میں اُن کے ساتھ رہنے والی اہلیہ کا نام مارگریٹ دی وگلیرا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer